(ویب ڈیسک ) جمیعت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا جس سے لوگوں کو پیسے مانگنے کے پیغامات موصول ہوئے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لوگوں کو سینیٹر کامران مرتضیٰ کے نمبر سے پیسے مانگنے کے پیغامات موصول ہوئے جس کے بعد پتہ چلا کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ کے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ سینیٹر کامران مرتضٰی کا پرسنل واٹس ایپ نمبر ہیک ہوگیا ہے ۔کسی کو کوئی میسج ریسیو ہوجائے تو احتیاط کریں۔
سنیٹر کامران مرتضٰی کا پرسنل واٹس ایپ نمبر ہیک ہوگیا ہے ۔
— Kamran Murtaza (@KamranM69045926) July 14, 2025
کسی کو کوئی میسج ریسیو ہوجائے تو احتیاط کریں