(ویب ڈیسک ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا،عالمی طورپر مستند عوامی سروے میں مریم نوازشریف دوسروں سے بہتر وزیراعلیٰ قرار دی گئیں ہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔خیبر پختونخوا کے عوامی سروے میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کارکردگی کے لحاظ سے کے پی حکومت کو پچھاڑدیا۔خیبرپختونخوا کے عوام بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی کارکردگی سراہنے پر مجبورہوگئے۔
عالمی طورپر مستندشدہ عوامی سروے میں مریم نواز دوسروں سے بہتر وزیراعلیٰ قرارپائی۔خیبر پختونخوا سمیت دوسرے صوبوں کے عوام نے مریم نوازحکومت کی شفافیت اورگڈ گورنس کو سراہا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پی کے چیف منسٹر سے زیادہ مقبول قرارہوئیں۔کے پی کے عوام مسائل کے حل کیلئے مریم نوازشریف کی طرف دیکھنے لگے۔
خیبر پختونخوا کے عوام اپنی موجودہ حکومت کی کارکردگی سے بے حد مایوس ہوئے۔سروسز کی فراہمی میں کمی،روزگار کے محدود مواقع،کرپشن اوروعدے پورے نہ ہونے پر عوام پریشان ہوگئے۔خیبر پختونخوا کے62فیصد کے پی حکومت سے نالاں،حمایت صرف38فیصد رہ گئی۔کرپشن اوربدانتظامی کی شکایات کی وجہ سے کے پی کے حکومت شدید عوامی تنقید کی زد میں آگئی۔
خیبر پختونخوا کے نصف عوام نے کے پی حکومت کو کرپٹ قرار دے دیا۔خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ عوام میں اعتماد اورساکھ کھو بیٹھے۔ترقیاتی کام نہ ہونے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے49فیصد حامی بھی مایوس ہوئے۔خیبر پختونخوا 52فیصدعوام نے ترقیاتی فنڈز میں کرپشن اورخردبردکو تسلیم کیا۔62فیصدپی ٹی آئی ووٹرز نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔48فیصدپی ٹی آئی ووٹرز نے کرپشن میں اضافے کی رائے کا اظہار کیا۔
گیلپ سروے میں 67فیصدلوگوں کی رائے نے بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت روزگار اورکاروباری مواقع پیدا کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔73فیصد ووٹرز کا خیال ہے کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمتوں کا حصول میرٹ نہیں،ذاتی تعلقات سے ممکن ہے۔خیبر پختونخوا کے 57فیصد لوگ امن و امان کی خراب صورتحال اوردہشت گردی کی وجہ سے خوفزدہ ہیں۔