نیشنل سرٹ اور یونیسیف میں اسٹریٹجک شراکت داری بارے ایم او یو سائن

نیشنل سرٹ اور یونیسیف میں اسٹریٹجک شراکت داری بارے ایم او یو سائن

ویب ڈیسک: نیشنل سرٹ اور یونیسیف میں اسٹریٹجک شراکت داری بارے ایم او یو سائن ہوگیا، بچوں کے ڈیجیٹل تحفظ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں ڈی جی نیشنل سرٹ نے شرکت کی، یونیسیف حکام بھی دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے۔

نیشنل سرٹ کا کہنا تھا کہ سائبر سکیورٹی، آن لائن سیفٹی قومی پالیسیوں کا حصہ بنایا جائے گا،بچوں پر سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے پروٹوکولز تیار کیے جائیں گے۔

یونیسیف اور نیشنل سرٹ کا محفوظ ڈیجیٹل ماحول پر زور دیا گیا، بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے گی، فریقین نے پالیسی ڈائیلاگ اور مشترکہ اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔

Watch Live Public News