(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں5600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 801 روپے کم ہوکر 3لاکھ 63 ہزار 628 روپے ہوگئی ہے۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 56 ڈالر کم ہوکر 4017 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔