فیلڈ مارشل کی  ترک صدر سے اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

فیلڈ مارشل کی  ترک صدر سے اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

(ویب ڈیسک) ترک جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے ترکیہ کا اہم سرکاری دورہ کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ترکیہ آمد پر پرتپاک اور تاریخی استقبال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد پاک ترک برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کی۔جس میں  باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف  نے  ترکیہ کے وزیرِ دفاع یاشار گولر سے بھی اہم ملاقات کی۔ترک جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بائرکتار اوغلو سے تفصیلی ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ کو ترکیہ کے ممتاز فوجی اعزاز "ترک مسلح افواج ڈسٹنگوشڈ سروس میڈل" سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی  ترک لینڈ فورسز کے ہیڈ کوارٹرز آمد، کمانڈر جنرل متین توکیل نے استقبال کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کا جدید ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف  نے مصطفیٰ کمال اتاترک کی بصیرت انگیز قیادت اور دونوں قوموں کے تاریخی روابط کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی دفاعی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔

Watch Live Public News