چیئرمین پی پی بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچ گئے

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچ گئے

(ویب ڈیسک )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوہالہ پل پر قائم مقام صدر آزاد کشمیر و اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا۔استقبال کے موقع پر "جیئے بلاول، جیئے زرداری" کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

بلاول بھٹو زرداری کو سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں دارالحکومت مظفرآباد لایا گیا۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین اور  چوہدری محمد ریاض بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پونچھ اور مظفرآباد ڈویژن کے امیدواروں اور پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے متعلق آئندہ سیاسی و انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

صدر پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر چوہدری محمد یاسین آج رات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔عشائیے میں مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن کے امیدوار، ڈویژنل و ضلعی صدور شرکت کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News