صوبائی بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لیے کیا کچھ ہے؟

صوبائی بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لیے کیا کچھ ہے؟
لاہور (پبلک نیوز) صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نے کہا ہے کہ تاریخ ساز عوامی بجٹ پر بزدار حکومت اور وزارت خزانہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ یکساں ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر ہر ضلع کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ 22-2021 کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لیے 189 ارب کے ترقیاتی پیکج سے پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور ہوں گی۔ تعلیم کے بجٹ میں 12.9 فیصد جبکہ صحت کے بجٹ میں 30فیصداضافہ کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ 19 یونیورسٹیاں، 5 زچہ بچہ ہسپتالوں کی تعمیر آئندہ نسلوں کا مستقبل سنواریں گی۔ دیہی معیشت کی بحالی کے لیے بجٹ میں 57 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ زیبر ڈپارٹمنٹ کی 4 نئی اور 3پہلے سے جاری سکیموں کے لیے 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جاب سنٹر کے قیام کے لیے 19 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مالی سال 22-2021 میں گھریلو ملازمین کا سروے کروایا جائے گا جس کے لیے 2 کروڑ 50 لاکھ مختص کیے گئے ہیں۔عنصر مجید نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف لیبر ویلفیئر کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے 3 کروڑ 50لاکھ مختص کیے گئے ہیں۔ لیبر ڈپارٹمنٹ کے ڈویلپمنٹ بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 166فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔