جانی ڈیپ کا امبر ہرڈ سے ہرجانہ نہ لینے کا فیصلہ

جانی ڈیپ کا امبر ہرڈ سے ہرجانہ نہ لینے کا فیصلہ
ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جانی ڈیپ کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ سے ہتکِ عزت کیس میں جیتا گیا ہرجانہ نہیں لیں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جانی ڈیپ کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ سابقہ اہلیہ، ایمبر ہرڈ سے ہتکِ عزت کیس میں جیتے گئے 10اشاریہ 35 ملین امریکی ڈالر نہیں لیں گے۔ جانی کے وکیل بینجمن چیو کا میڈیا کو بتانا ہے کہ اداکار جانی ڈیپ اپنے اس فیصلے پر بہت سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بتایا کہ جانی ڈیپ کا اس مقدمے سے متعلق کہنا ہے کہ ’اُنہیں پیسوں سے کوئی غرض نہیں تھا، یہ مقدمہ سو فیصد اُن کی عزت اور وقار کی بحالی سے متعلق تھا‘۔ تاہم امبر کی جانب سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ اتنی بڑی رقم نہیں دے سکتیں جس کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے پر ہالی ووڈ سپر اسٹار جانی ڈیپ کو مشورہ دیا تھا ’میری خواہش ہے کہ اب جانی ڈیپ، ایمبر ہرڈ کے تمام نقصانات کو معاف کرتے ہوئے ایک بیان دیں کہ جو کچھ ہوا اس کا مقصد پیسے نہیں تھے۔‘ تاہم جانی نے جمائما کا مشورہ مانتے ہوئے پیسے لینے سے انکار کر دیا اور سب کو یہ واضح پیغام دیا کہ انہیں پیسے سے غرض نہیں بلکہ جھوٹے الزامات سے خود کو بےگناہ ثابت کرنا تھا۔ یاد رہے کہ جانی ڈیپ کا ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے پر فیصلہ سناتے ہوئے جیوری نے مجموعی طور پر ایمبر ہرڈ کو 1کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور جانی ڈیپ کو صرف 20 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔