ویب ڈیسک: جیل اڈیالہ قیدی 804 پرسازشی ٹولے کے ظلم وستم،بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان کو توڑنے کے لئے جیل میں ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز اینڈ کو نے ایک سابق وزیراعظم کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے،دوسری طرف عمران خان سے منسوب تزئین و آرائش کمروں کی تصاویر وائرل کرکے ڈرامہ کر رہی ہے، عمران خان کو صرف ایک کولر فراہم کیا گیا اسکا بھی واویلا کیا جارہا ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہے،بغیر کسی نوٹس کے ملاقاتوں کو منسوخ کیا جارہا ہے،ملاقات کے شیڈول میں غیر ضروری ردوبدل کیا جارہا ہے،نواز شریف تو دن میں چالیس چالیس بندوں سے ملاقات کرتے تھے،نواز شریف کے لئے گھر سے کھانے کا بندوبست کیا جاتا تھا،پھر بھی پلٹلیس کا بہانہ بناکر لندن بھاگ گئے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ راج کماری جیل انتظامیہ کو عمران خان کو اذیت دینے کی براہ راست احکامات دے رہی ہے،مریم نواز سن لیں عمران خان نواز شریف کی طرح لندن بھاگنے والا نہیں،جیل میں عمران خان کی ہمت دیکھ کر نواز شریف پلٹلیس یاد کرکے اپنے آپکو کوستا ہے،بے شرمی سے لندن بھاگنا پھر ڈھٹائی سے واپس آنا نواز شریف جیسا بندہ ہی کرسکتا ہے۔