ٹیلر سوئفٹ کےکانسرٹس کی وجہ سےزلزلے آنے لگے

ٹیلر سوئفٹ کےکانسرٹس کی وجہ سےزلزلے آنے لگے
کیپشن: ٹیلر سوئفٹ کےکانسرٹس کی وجہ سےزلزلے آنے لگے

ویب ڈیسک: برطانوی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ کہ اسکاٹ لینڈ میں امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹس کی وجہ سے میلوں دور تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہر  ایڈنبرگ میں ہونے والے اس کانسرٹ میں ہزاروں سے زائد  شائقین نے شرکت کی تھی۔

 گلوکارہ کے گزشتہ ہفتے کے آخر میں مرے فیلڈ اسٹیڈیم میں ہونے والے شو میں 70 ہزار سے زائد مداح جھومنے کے لیے پہنچے۔

برٹش جیولوجیکل سروے نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے ایک ساتھ رقص کی وجہ سے زلزلے کی سرگرمیاں زلزلے کی نگرانی کرنے والے اسٹیشنوں پر ریکارڈ کی گئیں جو مقام سے 6 کلومیٹر (4 میل) دور تھے۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں شام ہونے والے کانسرٹس کے دوران یہی ہوا جب ٹیلر سوئفٹ نے اپنا گانا 'ریڈی فار اٹ'، 'کرویل سمر' اور 'شیمپین پرابلم' گایا تو مداحوں کے زور دار رقص کے سبب دور تک زلزلے کا ارتعاش ریکارڈ کیا گیا۔

 ایڈنبرا سے قبل انہوں نے سیٹل اور لاس اینجلس میں اپنی گلوکاری کا جادو دکھایا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ سیٹل میں ہزاروں مداحوں کے جھومنے کے سبب 2.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا تھا۔

Watch Live Public News