آسٹریلیا نے کرکٹ فینز کے لیے لکی ڈرا کا اعلان کردیا

آسٹریلیا نے کرکٹ فینز کے لیے لکی ڈرا کا اعلان کردیا

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان:  ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے کرکٹ فینز کے لیے لکی ڈرا کا اعلان کردیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فینز اس سیزن کے کسی بھی ٹیسٹ کی ٹکٹ حاصل کرکے گولڈن ٹکٹ کے لکی ڈرا میں شامل ہوسکتے ہیں۔

کرکٹر اینابیل سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ لکی ڈرا جیتنے والے چھ فینز کا ٹکٹ اپ گریڈ کردیا جائے گا، اس اپ گریڈ ٹکٹ میں انہیں کھلاڑیوں کا سائن بیٹ، ان سے ملنے کا موقع اور پچ پر واک کا موقع ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ستمبر سے شروع ہونے والے سیزن کے  لیے بہت پرجوش ہیں۔

اسکاٹ بولینڈ نے کہا کہ  بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز شاندار ہوگی۔

چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے کا کہنا تھا کہ ہم بلاک بسٹر سیزن کے لیے بہت پرجوش ہیں، پری سیل میں فینز ہزاروں ٹکٹیں لے چکےہیں۔ پرامید ہیں کہ ہمیں آج سے شروع ہونے والی جنرل سیل میں بھی بہترین رسپانس ملے گا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔