امریکہ میں عماد وسیم کی اہلیہ کے سیر سپاٹے، تصاویر وائرل ہوگئیں

امریکہ میں عماد وسیم کی اہلیہ کے سیر سپاٹے، تصاویر وائرل ہوگئیں
کیپشن: Sannia Imad Wasim
سورس: instagram

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے ٹائمز اسکوائر پر سیر سپاٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں امریکا کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر سیر و تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

آل راؤنڈر کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کو تصاویر میں جینز شرٹ میں دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے ان تصاویر پر بطور کیپشن چند ایموجیز کا استعمال کیا جبکہ لوکیشن میں ٹائمز اسکوائر نیویارک بھی لکھا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے اس وقت امریکا میں موجود ہے، قومی ٹیم اب تک 3 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے صرف ایک میچ میں ہی کامیابی حاصل ہوئی۔

یاد رہے کہ عماد وسیم اگست 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں منعقد ہوئی تھی جس میں قریبی عزیز واقارب اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

Watch Live Public News