پاکستان نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ 2026 کوالیفائرزکے ٹیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ 2026 کوالیفائرزکے ٹیم کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: اے ایف سی ویمنز ایشین کپ 2026 کوالیفائرز، پاکستان نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ 2026 کوالیفائرزکے ٹیم کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق ماریہ خان پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت کریں گی، اسکواڈ میں تین گول کیپرز،5 ڈیفنڈرز،6 مڈ فیلڈرز،7 فارورڈز شامل ہیں۔

اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز 29 جون سے 5 جولائی تک جکارتہ میں کھیلے جائیں گے، پاکستان گروپ ای میں چائنیز تائی پے، انڈونیشیا اور کرغزستان کے ساتھ سامنا کرےگا۔

لاہور:قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 29 جون کو چائنیز تائی پے کے خلاف کھیلے گی، پاکستان ٹیم 2 جولائی کو میزبان انڈونیشیا 5 جولائی کو کرغزستان کےخلاف میدان میں اترےگی، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 19 جون سے 26 جون تک جناح اسٹیڈیم، اسلام آباد میں لگے گا۔ 

Watch Live Public News