دو گیندوں کا استعمال، آئی سی سی نے نئی پلیئنگ کنڈیشن متعارف کروادیں

دو گیندوں کا استعمال، آئی سی سی نے نئی پلیئنگ کنڈیشن متعارف کروادیں

ویب ڈیسک: نٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے نئی پلیئنگ کنڈیشن متعارف کروادیں،آئی سی سی نے ون ڈے میچز میں دو گیندوں کے اصول اور کنکشن متبادل کے قوانین تبدیل کر دیے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے مینز  انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں اہم تبدیلیاں کر دیں، جن کے تحت ون ڈے میچز میں دو نئی گیندوں کے اصول اور کنکشن سبسٹیٹیوٹ (متبادل کھلاڑی) کے ضوابط کو تبدیل کیا گیا۔

نئے قوانین آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کی سفارشات اور چیف ایگزیکٹوز کمیٹی کی منظوری کے بعد نافذ کیے جا رہے ہیں، ٹیسٹ میچز کے لیے یہ تبدیلیاں 17 جون سے، ون ڈے میچز کے لیے 2 جولائی سے اور ٹی 20 میچز کے یہ  10 جولائی سے نافذ ہوں گی۔

نئے قوانین کے تحت اب ون ڈے میچز میں ہر اننگز کے آغاز سے 34ویں اوور تک دو نئی گیندیں استعمال کی جائیں گی، تاہم 34ویں اوور کے بعد بولنگ ٹیم ان دونوں گیندوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گی جسے اننگز کے بقیہ اوورز (35 سے 50) تک دونوں اینڈز سے باؤلنگ کی جائے گی۔

اس فیصلے کا مقصد بیٹ اور بال کے درمیان توازن پیدا کرنا ہے تاکہ کھیل کو مزید دلچسپ بنا جا سکے، نئے قوانین کے مطابق اگر میچ 25 اوورز  فی اننگز کردیا جائےتو صرف ایک نئی گیند فراہم کی جائے گی جس سے پوری اننگز استعمال کیا جائے گا۔ 

 اس سے قبل پورے اننگز میں دو الگ الگ گیندیں استعمال کی جاتی تھیں جس سے بیٹسمینوں کو زیادہ فائدہ ملتا تھا۔

اس کے علاوہ اب ہر ٹیم کو میچ کے آغاز سے پہلے اپنے متبادل کھلاڑیوں کی فہرست میچ ریفری کو جمع کرانی ہو گی۔ ان کھلاڑیوں کو مخصوص کرداروں کے لیے نامزد کیا جائے گا۔

مثلاً، ایک وکٹ کیپر، ایک بیٹر، ایک آل راؤنڈر اور ایک اسپن بولر۔

یہ تبدیلیاں عالمی کرکٹ میں تیزی سے بدلتے ہوئے تقاضوں اور کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر کی گئی ہیں تاکہ کھیل کو مزید محفوظ اور مسابقتی بنایا جا سکے۔

 

Watch Live Public News