دورہ ویسٹ انڈیز: پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کی ممکنہ پلیئنگ الیون پر مشاورت جاری

دورہ ویسٹ انڈیز: پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کی ممکنہ پلیئنگ الیون پر مشاورت جاری
کیپشن: دورہ ویسٹ انڈیز: پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کی ممکنہ پلیئنگ الیون پر مشاورت جاری

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ممکنہ پلیئنگ الیون پر ابتدائی مشاورت شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ سات اسپیشلسٹ بیٹرز کے ساتھ میدان میں اترنے پر غور کر رہی ہے۔ ممکنہ الیون میں اذان اویس، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال اور محمد عباس کی شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا کو پانچویں بولر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، جبکہ لیفٹ آرم اسپنر علی عثمان کے ٹیسٹ ڈیبیو کے امکانات روشن ہیں۔

فاسٹ بولنگ اٹیک میں خرم شہزاد اور محمد علی میں سے ایک کو پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے بولرز کو بیٹنگ پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے، جبکہ حتمی پلیئنگ الیون کا فیصلہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور پچ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوگا۔

Watch Live Public News