کِیا موٹرز نے اپنی مقبول گاڑی کو دوبارہ متعارف کروا دیا، نئی قیمت کیا؟

 کِیا موٹرز نے اپنی مقبول گاڑی کو دوبارہ متعارف کروا دیا، نئی قیمت کیا؟

ویب ڈیسک: کِیا موٹرز پاکستان نے اپنی گاڑی اسٹونک EX کو دوبارہ متعارف کرا دیا ہے، جس کی نئی قیمت 47 لاکھ 67 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل کمپنی نے اسی ماڈل کی قیمت میں نمایاں کمی کی تھی، اور پھر کچھ عرصے بعد قیمت میں اضافہ کر دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے صارفین خاصے حیران اور بعض پریشان بھی نظر آئے۔

کئی صارفین نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار کیا۔ کچھ کا کہنا تھا کہ وہ آلٹو سے اسٹونک میں اپ گریڈ کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں گاڑی کی دوبارہ فروخت (ری سیل ویلیو) پر تحفظات ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسٹونک ہائی وے پر 16 سے 17 کلومیٹر فی لیٹر مائلیج دیتی ہے جو کہ ایک اچھا اوسط ہے۔

گاڑی کے کچھ خریداروں کا کہنا تھا کہ جب وہ گاڑی خریدتے ہیں تو قیمت کچھ اور ہوتی ہے اور جب بیچتے ہیں تو قیمت کافی کم ہو جاتی ہے، جس سے مالی نقصان ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ اپریل 2024 میں کِیا نے اسٹونک EX+ کی قیمت میں 15 لاکھ روپے کی بڑی کمی کرتے ہوئے اسے 47 لاکھ 67 ہزار روپے پر لے آیا تھا۔ تاہم جولائی میں اسی گاڑی کی قیمت بڑھا کر 55 لاکھ 50 ہزار روپے کر دی گئی، جس سے مارکیٹ میں ایک بار پھر بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی۔

Watch Live Public News