فٹبال ورلڈ کپ: سوئٹزرلینڈ اور قطر کا مقابلہ 1-1 سے برابر

فٹبال ورلڈ کپ: سوئٹزرلینڈ اور قطر کا مقابلہ 1-1 سے برابر
کیپشن: فٹبال ورلڈ کپ: سوئٹزرلینڈ اور قطر کا مقابلہ 1-1 سے برابر

ویب ڈیسک: فٹبال ورلڈ کپ کے تیسرے روز کے پہلے میچ میں سوئٹزرلینڈ اور قطر کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔ اس نتیجے کے ساتھ قطر کی ٹیم نے میگا ایونٹ میں پہلی بار پوائنٹ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔

سان فرانسسکو میں کھیلے گئے اس میچ میں آغاز سے ہی سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا، جس نے مسلسل جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔

پہلے ہاف کے 17ویں منٹ میں ایک فاؤل کے نتیجے میں سوئٹزرلینڈ کو پنالٹی کک ملی، جس پر بریل ایمبولو نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ وقفے تک سوئٹزرلینڈ کو ایک گول کی برتری حاصل رہی۔

دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے حملے جاری رہے، تاہم فیصلہ کن گول نہ ہو سکا۔ میچ کے آخری لمحات میں قطر نے شاندار واپسی کی اور ایک منظم موو کے دوران بوالم کھوخی نے ہیڈر کے ذریعے گیند جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کر دیا۔

اسی 1-1 کے اسکور پر میچ کا اختتام ہوا، جس کے بعد قطر کو ورلڈ کپ میں اپنا پہلا قیمتی پوائنٹ حاصل ہوا۔

Watch Live Public News