ایف بی آر کی ڈیجیٹل نظام میں شامل نہ ہونے والوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز

ایف بی آر کی ڈیجیٹل نظام میں شامل نہ ہونے والوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز

(ویب ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے ڈیجیٹل نظام میں شامل نہ ہونے والوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سےکاروبار کا ڈیجیٹل انٹیگریشن نہ کرنے پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔ 

فنانس بل کے مطابق مقررہ مدت میں انٹیگریشن نہ کرنے والے کاروبار سیل کیے جا سکیں گے۔ مسلسل خلاف ورزی پر 50 لاکھ روپے تک دوسرا جرمانہ عائد کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں جعلی اور فرضی ٹیکس انوائسز کے خلاف سخت کارروائیوں کی تجویز بھی شامل ہے، اسی طرح جو لوگ جعلی انوائس جاری کریں گے ان پر انوائس کی مکمل مالیت کے برابر جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔ 

جعلی انوائس جاری کرنے والے سپلائرز کے خریدار بھی کارروائی کی زد میں آئیں گے جبکہ 60 دن میں ٹیکس کریڈٹ واپس نہ کرنے پر 20 فیصد اضافی جرمانہ عائد ہوگا۔

اس کے علاوہ ان پٹ ٹیکس اور آؤٹ پٹ ٹیکس میں فرق ثابت ہونے پر بھی 20 فیصد جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔ 

Watch Live Public News