(ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آج بیروت پر اسرائیلی حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ بیروت پر آج صبح حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ایک خاص دن جب ہم ایران کے ساتھ امن معاہدے کے بہت قریب ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کو دھمکیوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، لیکن وہ جس حملے کا جواب دے رہا تھا وہ بہت چھوٹا اور بے معنی تھا، حملے میں کوئی بھی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔
ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو اس اہم عمل میں خلل نہیں ڈالنا چاہیے، ہم ایک ایسی ڈیل کے بہت قریب ہیں جو لبنان سمیت خطے میں امن لائے گا، لبنان میں کہیں بھی اسرائیل کی طرف سے مزید حملے نہیں ہونے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف حزب اللہ سمیت کسی دوسری جماعت کی طرف سے مزید حملے نہیں ہونے چاہئیں۔ یہ ایک طویل اور خوبصورت امن کا آغاز ہو سکتا ہے۔