(ویب ڈیسک ) محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل لاہور میں ہوگا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔
محرم الحرام کے چاند کی رویت سے متعلق مرکزی اجلاس بادشاہی مسجد لاہور کے اقبال ہال میں منعقد ہوگا۔زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس بھی بیک وقت منعقد کیا جائے گا۔اسلام آباد زونل کمیٹی کا اجلاس کوہسار بلاک میں بعد نماز مغرب شروع ہوگا۔
ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا۔