(ویب ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ بیروت پر اسرائیلی حملوں کا سخت جواب آ رہا ہے۔
ابراہیم عزیزی نے بیان میں کہا کہ بیروت پر اسرائیلی حملوں کا سخت جواب آ رہا ہے، بیروت پر حملے نے پھر ثابت کر دیا کہ امریکہ قابل اعتبار نہیں، امریکا اسرائیل کی ناجائز حکومت کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
دوسری جانب ایرانی فوجی کمانڈر علی عبداللہی نے کہا ہے کہ ٹرگر پر انگلی، دشمن کے دل پر گولی چلانے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی فوجی صلاحیتیں پہلے سے زیادہ طاقتور ہیں،حالیہ مزاحمت نے ایران کو بااثر عالمی طاقت کے طور پر نمایاں کیا ہے۔