’’جعلی اور سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں‘‘

’’جعلی اور سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں‘‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جعلی حکمران اپوزیشن رہنمائوں کو انتقام کا نشان بنا کر اپنی نااہلی کو چھپانا چاہتے ہیں ٗ مریم نواز شریف کی ضمانت منسوخ کرانے کی درخواست کی کوئی قانونی وجوہات نظر نہیں آتی۔ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرانے کی درخواست کے بظاہر کوئی قانونی اور ٹھوس وجوہات نظر نہیں آرہیں جعلی حکمران اپوزیشن رہنماؤں کو انتقام کا نشانہ بناکر اپنی نااہلی کو چھپانا چاہتے ہیں۔نیب کی انتقامی کارروائیاں جعلی حکومت کے اقتدار کو نہیں بچا سکتیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی اور سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں ٗنیب کا ادارہ جعلی اور سلیکٹڈ حکمرانوں کا کٹھ پتلی اور آلہ کار بنا ہوا ہے ٗکٹھ پتلی حکمران 26 مارچ کے لانگ مارچ سے گھبراکر نیب کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔نیب کی طرح عدالتوں کو بھی سیاسی بنیادوں پر چلانا ایک گھناؤنی سازش ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

Watch Live Public News