لاہور کے شاپنگ پلازہ میں خوفناک آتشزدگی

لاہور کے شاپنگ پلازہ میں خوفناک آتشزدگی
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے گلبرگ کے شاپنگ پلازہ میں لگی آگ نے سب کچھ ملیا میٹ کر دیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی پر قابو پا لیا گیاہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پلازے میں لگی چار فلورز تک پھیل گئی تھی۔ پلازے میں زیادہ تر دکانیں موبائل فونز ، الیکٹرانکس اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی تھیں، چند ایک دکاندار ہی اپنی جلتی ہوئی دکانوں کا کچھ سامان نکال سکے۔ گلبرک کے شاپنگ پلازہ میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 25 سے زائد گاڑیوں اور 60 کے قریب ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ دکانداروں کا الزام ہے کہ مالکان پلازہ خالی کروانا چاہتے تھے، آگ لگائی گئی ہے، شارٹ سرکٹ نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں پلازے کے سکیورٹی انچارج اور ایک ملازم کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق شاپنگ پلازہ میں تقریباً 400 کے قریب دکانیں تھیں۔ آگ کے باعث شاپنگ پلازہ میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گلبرگ کے پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ https://twitter.com/DCLahore/status/1503199014396772354?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1503199014396772354%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F280026- عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے، آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چیمہ کا کہنا ہے کہ پلازے میں آگ پر جزوی قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، خطرناک آگ کو بجھانے کے لیے میں نے خود آپریشن کی نگرانی کی۔ آتشزدگی کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، ضلعی انتظامیہ، فائر بریگیڈ اور واسا اہلکار آپریشن میں شامل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔