’اگر میں نے توشہ خانہ سے غلط تحائف لیے تو ضرور کارروائی کی جائے‘

’اگر میں نے توشہ خانہ سے غلط تحائف لیے تو ضرور کارروائی کی جائے‘
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر انہوں نے توشہ خانہ سے تحائف غلط حاصل کیے ہیں تو ضرور کارروائی کی جائے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سالوں سے لوگ احتساب عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں لیکن فیصلے نہیں ہو رہے ہیں جبکہ نئے چیئرمین نیب غریب لوگوں کے کیسز ختم کریں سیاست دانوں کے بے شک چلائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ میں میرا بھی نام آیا ہے ، بیرون ملک سے اگر کوئی تحفہ ملتا ہے تو اسے توشہ خانہ میں جمع کروایا جاتا ہے ، توشہ خانہ تحفے کی قیمت کا تعین کراتا ہے، تحفے کو حاصل کرنے کے لئے رقم بھی ادا کرنا پڑتی ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر میں نے تحائف کو غلط حاصل کیا ہے تو ضرور کارروائی کی جائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی پارٹی بنانے کی کوئی کوشش نہیں ہے ، پاکستان سیاسی جماعتوں میں خود کفیل ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔