پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا ایک اور بڑا قدم

پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا ایک اور بڑا قدم
کیپشن: Another big step by the first woman Chief Minister of Punjab

ویب ڈیسک: پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ انہوں نے جاتی امراء سے دفتر آنے کیلئے ہوائی سفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے جاتی امرا سے وزیراعلی آفس ہیلی کاپٹر سے آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز مریم نواز جاتی امراء سے وزیر اعلی آفس ہیلی کاپٹر پر آئیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پرسنل سٹاف بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ہی دفتر پہنچا۔ 

بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جاتی امراء سے وزیر اعلی آفس کا گزشتہ روز پریکٹس وزٹ کیا گیا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ وزیراعلی پنجاب 15 منٹ میں جاتی امراء سے وزیر اعلی آفس پہنچیں۔ 

وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ روزانہ کا شیڈول فراہم نہیں کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز کی ہیلی کاپٹر کا سفر کے چار گھنٹوں پر ڈھائی لاکھ روپے خرچ آئے گا۔ مریم نواز فضائی سفر کا خرچ خود برداشت کریں گی۔

Watch Live Public News