(ویب ڈیسک )ا میر بالاج ٹیپو قتل کیس میں شادی کی تقریب میں ہونے والی فائرنگ کی ایک اور موبائل فوٹیج سامنے آگئی۔
پبلک نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں لال جیکٹ میں ملبوس شوٹر ہارون کو جائے وقوعہ سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فرار ہونے سے پہلے ملزم ہارون نے فائرنگ بھی کی جس کے بعد بھگدڑ مچنے سے ہارون موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور مظفر حسین بھی موقع پر مارا گیا تھا۔ امیر بالاج پر فائرنگ شادی کی تقریب سے باہر نکلتے ہوئے کی گئی۔
خیال رہے کہ قتل کیس میں مقتول امیر بالاج کا دیرینہ دوست احسن شاہ بھی گرفتار ہے، ملزم کو امیر بالاج کی ریکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ 19 فروری کو لاہور ملتان روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔