بلوچستان میں تین سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا

بلوچستان میں تین سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا

(ویب ڈیسک )   بلوچستان  کے علاقے ڈیرہ بگٹی  میں تین سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق   ڈیرہ بگٹی کے رہائشی ڈھائی سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی  ،بچے سے ٹیسٹ کے نمونے 22 فروری 2024 کو لئے گئے تھے۔

 ذرائع محکمہ صحت   کے مطابق  پاکستان اور بلوچستان کا 2024 میں رپورٹ ہونے والا یہ پولیو کا پہلا کیس ہے۔

یاد رہے کہ   بلوچستان میں آخری پولیو کا کیس تین سال قبل فروری 2021 میں قلعی عبداللہ سے رپورٹ ہوا تھا۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا  کہ   بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں گذشتہ برس اگست کے مہینے سے پولیو وائرس کی موجودگی پائی جارہی ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق   بلوچستان کے 9 اضلاع میں خصوصی پولیو مہم 24 مارچ سے شروع ہوگی۔