جنوبی وزیرستان: مسجد میں دھماکا،جےیو آئی رہنما مولانا عبداللہ زخمی

جنوبی وزیرستان: مسجد میں دھماکا،جےیو آئی رہنما مولانا عبداللہ زخمی
کیپشن: جنوبی وزیرستان: مسجد میں دھماکا،جےیو آئی رہنما مولانا عبداللہ زخمی

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک کی مسجد میں دھماکے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجہ میں جے یوآئی رہنما مولانا عبداللہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا ورسک بازار کی مسجد میں ہوا۔

ڈی پی او آصف بہادر نے بیان میں تصدیق کی ہے کہ دھماکا خیز مواد مسجد میں نصب تھا۔ جس میں جے یوآئی کے مرکزی امیر عبداللہ ندیم زخمی ہوئے۔ دھماکے میں تین مزیدافراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا جارہا ہے۔

Watch Live Public News