امریکی صدر نے سپریم کورٹ سے پیدائشی  شہریت ختم کرنے کی اجازت مانگ لی

امریکی صدر نے سپریم کورٹ سے پیدائشی  شہریت ختم کرنے کی اجازت مانگ لی

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے پیدائشی شہریت ختم کرنے کی اجازت مانگ لی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے جمعرات کے روز ایک ہنگامی اپیل میں سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ انہیں پیدائشی شہریت ختم کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کی اجازت دی جائے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نچلی عدالتوں نے ان کے متنازعہ حکم نامے پر قومی سطح پر پابندی لگا کر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، اس لیے سپریم کورٹ ان احکامات کے اثرات کو محدود کرے۔

اس سے قبل، جنوری میں ایک وفاقی جج نے ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر کو "واضح طور پر غیر آئینی" قرار دیتے ہوئے اس پر عمل درآمد روک دیا تھا۔ چند دن بعد، میری لینڈ کے ایک جج نے بھی اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی تاریخ میں 250 سال سے رائج پیدائشی شہریت کے اصول کے خلاف ہے۔

Watch Live Public News