فیس بک، انسٹا گرام کو ہمیشہ کیلئے بدل دینے والی بڑی تبدیلی

فیس بک، انسٹا گرام کو ہمیشہ کیلئے بدل دینے والی بڑی تبدیلی

ویب ڈیسک: میٹا کی جانب سے فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز میں ایک بہت بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے جو ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نمایاں حد تک بدل کر رکھ دے گی۔

میٹا کی جانب سے فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز میں 18 مارچ سے کمیونٹی نوٹس ماڈل کی آزمائش شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ آزمائش سب سے پہلے امریکا میں کی جائے گی اور اس طرح انسانی فیکٹ چیکنگ سسٹم کو ختم کر دیا جائے گا۔

یعنی مواد کی جانچ پڑتال کے لیے ایکس (ٹوئٹر) سے ملتے جلتے سسٹم کو فیس بک اور انسٹا گرام کا حصہ بنایا جائے گا۔

میٹا کی جانب سے جاری نئے بیان میں بتایا گیا کہ صارفین کی جانب سے اضافی تناظر فراہم کرنے سے پوسٹس کے بارے میں زیادہ وضاحت کرنے میں مدد ملے گی اور غلطیوں کو درست کیا جاسکے گا۔

میٹا کی جانب سے کمیونٹی نوٹس کے لیے ایکس کے اوپن سورس الگورتھم پر مبنی ریٹنگ سسٹم کو استعمال کیا جائے گا،  اس سے ہمیں وہ سسٹم تیار کرنے میں مدد ملے گی جو ایکس نے تیار کیا اور وقت گزرنے کے ساتھ اسے ہمارے پلیٹ فارمز کے لیے مزید بہتر بنایا جائے گا۔

بیان میں بتایا گیا کہ ایکس کے الگورتھم کو فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز کے کمیونٹی نوٹس سسٹم کے لیے تبدیل کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ ہمیں توقع نہیں کہ یہ عمل مثالی ہوگا مگر ہم وقت کے ساتھ اسے بہتر بناتے رہیں گے۔

اب تک فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز کے لیے کمیونٹی نوٹس سسٹم کے حوالے سے 2 لاکھ کے قریب افراد نے سائن اپ کیا ہے، یہ سسٹم ہر فرد کی ریٹنگ ہسٹری کو مدنظر رکھے گا اور یہ بھی دیکھے جائے گا کہ ان میں سے کتنے ایک دوسرے سے عدم اتفاق کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ میٹا نے 2016 میں فیکٹ چیکنگ پروگرام متعارف کرایا تھا تاکہ تھرڈ پارٹی چیکنگ سسٹم پر انحصار ختم کیا جاسکے۔

Watch Live Public News