ویب ڈیسک: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک امریکا اور اسرائیل کو اپنے اقدامات پر پچھتاوا نہیں ہوتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے جنگ میں پھنسایا۔ ان کے بقول نیتن یاہو نے دھوکے سے جنگ شروع کروائی اور اب ٹرمپ اسی کے اثر میں کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو بڑا جرم کیا گیا ہے اس کے بعد ایران اب امریکا اور صیہونی حکومت کے درمیان کوئی فرق نہیں سمجھتا۔
محمد باقر قالیباف کا یہ بیان ایران کی جانب سے امریکا اور اسرائیل کے مؤقف پر سخت تنقید اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے اظہار کے طور پر سامنے آیا ہے۔