ویب ڈیسک: ایران نے ترکیہ کے ایک بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر اورال اوغلو نے بتایا کہ ترکیہ کے 15 بحری جہاز اس وقت خطے میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے ان میں سے ایک جہاز کو گزرنے کی اجازت دی جس کے بعد وہ بحری جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا۔
واضح رہے کہ یورپی ممالک فرانس اور اٹلی نے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کے لیے ایران سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک جنگ کو مزید پھیلائے بغیر توانائی کی سپلائی بحال کرنا چاہتے ہیں۔