آئی سی سی نے سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ پر ڈی میرٹ پوائنٹ دیدیا

آئی سی سی نے سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ پر ڈی میرٹ پوائنٹ دیدیا
کیپشن: آئی سی سی نے سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ پر ڈی میرٹ پوائنٹ دیدیا

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے پاکستان کے بیٹر سلمان علی آغا کے خلاف بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں متنازع رن آؤٹ کے بعد کارروائی کرتے ہوئے انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا۔

آئی سی سی کے مطابق سلمان علی آغا نے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون، آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی، جو میچ کے دوران کرکٹ کے سامان یا گراؤنڈ آلات کے ساتھ نامناسب رویے سے متعلق ہے۔ سلمان علی آغا نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران بنگلہ دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے سلمان علی آغا کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر متنازع رن آؤٹ کیا، جس پر آغا نے میدان سے باہر جاتے ہوئے شدید غصہ ظاہر کیا۔

سابق پاکستانی کرکٹرز رمیز راجا اور محمدحفیظ نے بھی مہدی حسن کی اس حرکت کو کھیل کے اصولوں کے منافی قرار دیا، اور سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Watch Live Public News