توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو سخت جواب دیا جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو سخت جواب دیا جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

(ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو سخت جواب دیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقی کا کہنا ہے کہ توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو امریکی کمپنیوں کی تنصیبات پر حملہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی تنصیبات پر حملے کا جواب خطے میں امریکی مفادات کو نشانہ بنا کر دیں گے تاہم اس دوران گنجان آباد علاقوں کو نشانہ نہیں بنایا جائےگا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے مگر دشمن ممالک کے تیل بردار جہازوں کو گزرنے نہیں دیں گے۔

قبل ازیں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا تھا کہ جنگ کے باوجود ملک معمول کے مطابق چل رہا ہے، 15 روز گزرنے کے باوجود عوامی خدمات میں کوئی بڑا تعطل نہیں آیا ہے۔ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں آنے دی گئی۔

انہوں نے بیان میں کہا تھا کہ دشمن کی تباہ کی گئی ہر چیز کو پہلے سے بھی بہتر انداز میں تعمیر نو کریں گے۔  عوام کے تعاون سے مشکل حالات پر قابو پالیں گے۔

Watch Live Public News