نوکریاں ہی نوکریاں، گریڈ 1 سے 17 کی آسامیوں پر بھرتیاں

نوکریاں ہی نوکریاں، گریڈ 1 سے 17 کی آسامیوں پر بھرتیاں
کیپشن: new jobs
سورس: Web desk

(ویب ڈیسک)بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ہے,وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں میں گریڈ ایک سے 17 کی 1102 خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر ادارے کے لئے الگ الگ این او سی جاری کردیے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد میں میڈیکل آفیسرز (گریڈ17) کی 12خالی آ سامیوں پر بھرتی کے لئےاین او سی دیاگیا ہے، یہ بھرتیاں ایف پی ایس سی کے ذریعے ہوں گی جب کہ نیشنل لائبریری میں گریڈ 16 اور 17 کی 2، انفارمیشن سروس اکیڈمی میں گریڈ ایک سے 13 کی 5 اور  دفاع ڈویژن میں گریڈ 4 سے 15 کی 206 بھرتیاں کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ  وزارتِ سمندر پار پاکستانیز میں گریڈ ایک سے 15 کی 66، پمز اسپتال میں گریڈ ایک سے 15 کی 429 (بشمول 85 ریگولر)، وزارتِ دفاع (جی یچ کیو) میں انفارمیشن افسر گریڈ 17 کی ایک اور گریڈ 16 کے کمپیوٹر آپریٹر کی ایک اور  فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسپتال میں گریڈ ایک سے 15 کی 77 آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔

وزارتِ خارجہ میں گریڈ 4 سے 15 کی 85، اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں گریڈ 16 کی 6، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ میں گریڈ ایک سے 14 کی 13 اور ایف آئی اے میں گریڈ ایک سے 15 کی 199 خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے این او سی جاری کیے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر این او سیز کے اجرا کا باضابطہ آفس میمورنڈم جاری کیا ہے۔

Watch Live Public News