گلگت بلتستان: پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد نااہل، جی بی اے-9 اسکردو کی نشست خالی قرار

گلگت بلتستان: پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد نااہل، جی بی اے-9 اسکردو کی نشست خالی قرار
کیپشن: گلگت بلتستان: پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد نااہل، جی بی اے-9 اسکردو کی نشست خالی قرار

ویب ڈیسک: گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فدا محمد ناشاد کو نااہل قرار دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے مطابق اثاثے چھپانے کے باعث فدا محمد ناشاد آئین کے تحت صادق اور امین نہیں رہے، جس کے بعد انہیں نااہل قرار دیا گیا۔

فدا محمد ناشاد گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے-9 اسکردو 3 سے رکن منتخب ہوئے تھے۔ ان کی نااہلی کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر  کا کہنا ہےکہ خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کا باقاعدہ شیڈول پیر کو جاری کیا جائے گا۔

Watch Live Public News