گریڈ 17 سے 22 تک افسران کے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں اضافہ

گریڈ 17 سے 22 تک افسران کے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں اضافہ
کیپشن: گریڈ 17 سے 22 تک افسران کے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں اضافہ

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد افسران کو ماہانہ 60 ہزار سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے تک الاؤنس دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر جوڈیشل افسران اور ہائی کورٹ افسران کے لیے نئے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے الاؤنسز کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔ 

نئے نوٹیفکیشن کے تحت گریڈ 22 کے افسران کو ماہانہ 2 لاکھ 50 ہزار روپے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس دیا جائے گا، جبکہ گریڈ 21 کے افسران کے لیے یہ رقم 1 لاکھ 95 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح گریڈ 20 کے افسران کو 1 لاکھ 75 ہزار روپے، گریڈ 19 کے افسران کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے، گریڈ 18 کے افسران کو 1 لاکھ روپے جبکہ گریڈ 17 کے افسران کو ماہانہ 60 ہزار روپے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس ملے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان الاؤنسز کے اخراجات مالی سال 2026-27 کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری اسلام آباد کے منظور شدہ بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News