پاک بھارت جنگ بندی برقرار،دونوں ممالک عشائیہ پر اکٹھے ہوسکتے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

پاک بھارت جنگ بندی برقرار،دونوں ممالک عشائیہ پر اکٹھے ہوسکتے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ
کیپشن: پاک بھارت جنگ بندی برقرار،دونوں ممالک عشائیہ پر اکٹھے ہوسکتے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی قائم رہے گی اور امکان ظاہر کیا ہے کہ امریکا دونوں ملکوں کے رہنماؤں کو ایک عشائیے پر اکٹھا کر سکتا ہے۔

ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری آ رہی ہے اور امریکا نے اس کشیدگی کو کم کرنے میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ ان کے بقول، "ہم نے اس جنگ بندی کے لیے تجارت کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔"

صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کے لیڈروں کو پیغام دیا کہ "نیوکلیئر میزائل نہ چلائیں، بلکہ ان چیزوں کی تجارت کریں جو آپ دونوں بہت عمدہ بناتے ہیں۔ آئیں ڈیل کریں۔"

لاکھوں جانیں بچ گئیں، جنگ روکنا ضروری تھا

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر جنگ نہ رکی ہوتی تو لاکھوں جانوں کا نقصان ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ "دونوں ممالک کے پاس طاقتور، مضبوط اور ذہین قیادت ہے۔ خوشی ہے کہ جنگ رکی اور امید ہے یہ امن آگے بھی قائم رہے گا۔"

یاد رہے کہ چند روز قبل صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی سفارتی کوششوں کے باعث کشیدگی کم ہوئی۔

Watch Live Public News