ویب ڈیسک: حج کے مقدس ایام کی آمد سے قبل مسجد الحرام کی انتظامیہ نے غلافِ کعبہ کو زمین سے تین میٹر اونچا کر دیا ہے۔ یہ اقدام ہر سال حج کے دوران غلاف کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے کیا جاتا ہے۔
حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق، غلافِ کعبہ کو 15 ذوالحجہ تک بلند رکھا جائے گا تاکہ رش کے دوران اس کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
یہ روایت برسوں سے جاری ہے، جس کا مقصد نہ صرف غلاف کو محفوظ رکھنا ہے بلکہ اس دوران صفائی، نظم و ضبط اور زائرین کے ہجوم میں اس کے تقدس کا خیال رکھنا بھی ہے۔