پاکستان کا احسن اقدام: بھارتی رینجرز کا اہلکار حکام کے حوالے

پاکستان کا احسن اقدام: بھارتی رینجرز کا اہلکار حکام کے حوالے
کیپشن: پاکستان کا احسن اقدام: بھارتی رینجرز کا اہلکار حکام کے حوالے

ویب ڈیسک: معرکہ مرصوص کے بعد پاکستان نے احسن اقدام اٹھا لیا۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بارڈر پار کرنےو الے بھارتی رینجرز کے جوان کو واپس بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آج واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس کے پورنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔جبکہ پنجاب رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

پرنام کمار کو پہلگام واقعے کے بعد 23 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔بی ایس ایف اہلکار کو غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News