وزیر اعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ، افسروں و جوانوں سے ملاقات

وزیر اعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ، افسروں و جوانوں سے ملاقات
سورس: File Photo

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔وزیرِ اعظم کی معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقات کی۔

وزیرِ اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ائیر بیسز اور نیول بیسسز کا بھی دورہ کریں گے۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع  خواجہ آصف،  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، آرمی کور کمانڈر سیالکوٹ، اور اعلی سول و عسکری قیادت وزیرِ اعظم کے دورے میں ان کے ہمراہ تھی۔

Watch Live Public News