آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی فتح، پی آئی اے  کی تمام  پروازوں میں کیک کاٹے گئے

آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی فتح، پی آئی اے  کی تمام  پروازوں میں کیک کاٹے گئے

(ویب ڈیسک ) ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام ملکی اور غیر ملکی پروازوں میں جشن فتح کے کیک کاٹنے کا آغاز کردیا گیا ۔

آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی فتح  ، پی آئی اے  نےپاکستان کی فتح کو منانے کا انوکھا انداز اپنایا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ  قومی ائیرلائن کی جانب سے مسافروں کی دوران پرواز خصوصی تواضع کی جا رہی ہے۔تمام ملکی اور غیر ملکی پروازوں میں جشن فتح کے کیک کاٹنے کا آغاز کردیا گیا ۔

ترجمان نے بتایا کہ   پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے علاوہ بین الاقوامی روٹس ٹورانٹو ، فرانس ، عرب ممالک اور دیگر روٹس پر جانے والی پروازوں میں بھی کیک کاٹے جارہے ہیں ۔

یاد رہے کہ   پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت نے 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر  بزدلانہ جارحیت کی۔جس کے جواب میں پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص  شروع کر کے دشمن کو کاری ضرب لگائی اور   بھارت کو چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیک کر جنگ بندی کی اپیل کرنے پر مجبور کر دیا۔

Watch Live Public News