افواج پاکستان نے دشمن   کے حملے کوچندگھنٹوں میں ناکام بنایا، وزیر اعظم 

افواج پاکستان نے دشمن   کے حملے کوچندگھنٹوں میں ناکام بنایا، وزیر اعظم 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت خاک میں ملا دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف  نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا،  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، ایئر چیف ، نائب وزیراعظم، وزیردفاع، وزیر اطلاعات و دیگر وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

ترجمان پاک فوج   کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم کو آپریشن " بنیان مرصوص" اور تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم  نے " معرکہ حق" میں افواج پاکستان کی شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  قوم کے غیر متزلزل عزم نے مسلح افواج کو ناقابل شکست بنایا،  بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا،   افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت خاک میں ملا دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  وزیراعظم  نے  افسروں اور جوانوں سے ملاقات، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  پاکستان کو اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے،  بچوں، خواتین اور بزرگوں کی شہادت کو دہشتگردی کہنا شرمناک ہے، بھارت نے غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش سے راہ فرار اختیار کی، شہداء قوم کا فخر ہیں، ہمیشہ ان کے مقروض رہیں گے۔

Watch Live Public News