(ویب ڈیسک ) انمول عرف پنکی کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی ہے۔
آڈیو میں ملزمہ کو کسٹمر کو منشیات کے استعمال سے متعلق ہدایات دیتے سنا گیا۔ آڈیو میں بیئر کے ساتھ کوکین کے استعمال کو خطرناک قرار دیا گیا۔
آڈیو میں ملزمہ نے کوکین کے ساتھ بیئر پینے سے طبیعت خراب ہونے کا دعویٰ کیا۔ آڈیو میں الٹی اور طبیعت بگڑنے سے متعلق گفتگو بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈیو میں ملزمہ نے زیادہ دیر تک پانی پینے کا مشورہ بھی دیا، آڈیو میں کہا گیا کہ منشیات بہت تیز ہے اور اس میں کسی قسم کی ملاوٹ نہیں۔
آڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان میں منشیات میں ملاوٹ کرکے اسے کمزور کیا جاتا ہے۔ گفتگو میں بیئر کے ساتھ کوکین کے استعمال کو غلط طریقہ قرار دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ آڈیو کا فرانزک جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔