کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی انتشاری سرگرمیوں میں ملوث،شرپسندوں کی لیک آڈیو کال منظرعام پرآگئی

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی انتشاری سرگرمیوں میں ملوث،شرپسندوں کی لیک آڈیو کال منظرعام پرآگئی

(ویب ڈیسک)آزادکشمیرمیں کالعدم ایکشن کمیٹی کا بڑے پیمانے پرانتشاری سرگرمیوں میں ملوث ہونا ہرگزرتے دن کے ساتھ واضح ہوتا جارہا ہے۔

شرپسند کمیٹی آزادکشمیرکے مختلف شہروں میں جبری ہڑتالوں،راستوں کی بندش،املاک کی توڑ پھوڑاور اہلکاروں پرحملوں میں ملوث ہے۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کے سرغنہ ایڈووکیٹ شاہ نوازاورماجدعلی  کے درمیان انتشار پھیلانے کی منصوبہ بندی کی آڈیو کال منظرعام پرآگئی۔

شرپسندوں کی لیک   آڈیو کال میں سنا جاسکتا ہے کہ کمیٹی کا سرغنہ ایڈووکیٹ شاہ نوازاورماجدعلی سڑکیں اورہسپتال بند کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

لیک آڈیوکال میں ایکشن کمیٹی کے دونوں سرغنہ صورتحال کو مزید خراب کرنے کی پلاننگ کررہے ہیں۔لیک آڈیوکال میں دونوں سرغنہ ارکان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کوڈرانے کی سازش کرتے سنا جاسکتا ہے۔

کالعدم کمیٹی کا ایک سرغنہ دوسرے کواشتعال انگیز نعروں کے ذریعے لوگوں کو اشتعال دلانے کی ہدایت دیتا ہے۔آڈیو لیک میں کالعدم کمیٹی کیجانب سے رضاکارانہ گرفتاریاں دینے والے افراد کو گرفتاری نہ دینے اور ریاست کیخلاف اکسایا گیا ۔

ماہرین کے مطابق بیرونی ایماء پرسرگرم کالعدم ایکشن کمیٹی کی غیرقانونی سرگرمیوں کے باعث آزادکشمیرکے شہری اس ٹولے کی اصلیت پہچان چکے،کالعدم کمیٹی کی شرانگیزی کے تناظرمیں کشمیری عوام اس شرپسند ٹولے پرعائد حکومتی پابندی کی مکمل تائید کررہے ہیں۔

Watch Live Public News