پنکی کے علاوہ کراچی میں کون کون آن لائن منشیات فروخت کررہا ہے؟ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

پنکی کے علاوہ کراچی میں کون کون آن لائن منشیات فروخت کررہا ہے؟ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف
کیپشن: پنکی کے علاوہ کراچی میں کون کون آن لائن منشیات فروخت کررہا ہے؟ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

ویب ڈیسک: کراچی میں آن لائن منشیات فروشی کے بڑے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے، جہاں انمول عرف پنکی سمیت 70 مبینہ منشیات فروش سرگرم ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے آئس، کرسٹل اور ویڈ جیسی منشیات اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں تک پہنچا رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین بھی اس غیرقانونی کاروبار میں ملوث ہیں، جبکہ درخشاں، صدر اور سائٹ اے کے علاقوں میں چند خواتین مبینہ طور پر بڑے نیٹ ورکس چلا رہی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ڈسٹرکٹ ساوتھ میں سب سے زیادہ 45 آن لائن منشیات فروش سرگرم ہیں، جبکہ شہر کے دیگر اضلاع میں بھی نیٹ ورک پھیلا ہوا ہے۔

رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد شہر میں آن لائن منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیے جانے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News