وزیر اعلی پنجاب نے پنکی کے نیٹ ورک سے متعلق خفیہ ادارے سے رپورٹ طلب کرلی

وزیر اعلی پنجاب نے پنکی کے نیٹ ورک سے متعلق خفیہ ادارے سے رپورٹ طلب کرلی

(ویب ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک سے متعلق خفیہ ادارے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خفیہ ادارے  سے رپورٹ طلب کر لی ہے،وزیر اعلی پنجاب نے پنکی  کے نیٹ ورک سے  لے  کر درج مقدمے تک تمام تفصیلات طلب کر لیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سی سی ڈی نے بھی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی، لاہور میں درج مقدمے میں تفتیش کی تیاری کر لی گئی۔لاہورکے مقد مے میں پنکی کی طلبی کرا کر لاہور لایا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں ملزمہ کا بھائی ریاض کو گرفتار لیکن ملزمہ کو اشتہاری نہیں کیا گیا تھا۔

ذرائیع کے مطابق خاتون کے مبینہ  شوہر سابق پولیس انسپکٹر رانا اکرام کو طلب کر لیا۔ سی سی ڈی سابق پولیس انسپکٹر  سے کیس کے بارے پوچھ گچھ کرے گی۔

Watch Live Public News