سونےاور چاندی کی قیمتوں  میں اضافہ 

سونےاور چاندی کی قیمتوں  میں اضافہ 

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونا  1000 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 92 ہزار 362 روپے کا ہوگیا جبکہ  10 گرام سونا 858 روپے مہنگا  ہو کر 4 لاکھ 22 ہزار 121 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر اضافے سے 4700 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 65 روپے اضافے سے 9204 روپے ہوگئی۔ 10 گرام چاندی 55 روپے اضافے سے  7890 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی 0.65 ڈالر اضافے سے 87.20 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Watch Live Public News