(ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے چین کی مارکیٹ میں پہلا پانڈا بانڈ کامیابی سے جاری کر دیا گیا۔
مشیر خرانہ خرم شہزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بیان میں کہا کہ 1.75 ارب یوآن کے بانڈز پر 8.8 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کی پیشکشیں موصول ہوئیں، پانڈا بانڈ کو 5 گنا سے زائد اوور سبسکرپشن حاصل ہوا،بانڈ صرف 2.5 فیصد کی پُرکشش شرح سود پر جاری کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلی بار چین کی مقامی کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ پانڈا بانڈ کو دنیا کی سب سے بڑی اور گہری سرمایہ مارکیٹ میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات اور استحکام پر بھرپور اعتماد ظاہر ہوا۔
مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ پاکستان مالیاتی ذرائع کو متنوع بنانے اور مارکیٹ بیسڈ فنانسنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پانڈا بانڈ پاکستان کے لیے کیپیٹل مارکیٹ میں تاریخی داخلے کی علامت ہے۔ چین کے ساتھ مالی تعاون اور سرمایہ کار نیٹ ورک میں مزید توسیع کی جائے گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی بحالی پر عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا اظہار ہے۔ملک میں اصلاحات، مالی استحکام اور پائیدار ترقی کی سمت اہم پیش رفت ہے۔