پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 14 نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 14 نومبر 2021
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صرف کھانا پکانے کےلیے گیس ملے گی، وزارت پیٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے حکمت عملی تیار کرلی، گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے5بجے سےساڑھے8 تک گیس ملے گی، دن میں ساڑھے11سے دوپہر2 بجے تک اور شام میں4 سے رات10 بجے تک گیس کی فراہم ہوگی، نئے شیڈول کا نفاذ دسمبر سے فروری تک ہوگا جب پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو بہت سی معاشی مشکلات درپیش تھیں، مشیرخزانہ شوکت ترین کہتے ہیں ہمارے پاس ڈالر نہیں تھے تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، ان کا پروگرام سخت ہوتا ہے، 20سے30سال مسلسل ترقی سے معیشت مستحکم کرنا ہوگی، عمران خان نے جس طرح سے کورونا کو ہینڈل کیا پوری دنیا نےاس کی داد دی،مشکل فیصلوں پر وزیراعظم خراج تحسین کے مستحق ہیں اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا قانون سازی کے معاملے میں حکومت کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ قانون کوبہتربنانے پر بات ہوسکتی ہے، بدتربنانے پرنہیں، شخصی بنیادوں پرقانون سازی میں حکومت کا ساتھ نہیں دیا جاسکتا، اپوزیشن نےالیکشن کمیشن ممبرز تقرری کی کمیٹی مسترد کردی، ایم کیو ایم اور ق لیگ کی نمائندگی ختم کرنے پر تحفظات کا اظہار گھٹتی آمدنی اور بڑھتی مہنگائی کے بحران کو روکنے کے لئے عمران خان عملی اقدامات کریں یا گھر چلے جائیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم پر تنقید، کہا عمران خان ہر بحران پر نوٹس لیتے ہیں، آخر میں "میں کیا کروں" کا اعلان کرکے نئے بحرانوں پیدا کردیتے ہیں، ملک میں جاری مہنگائی کی صرف ایک وجہ عمران خان کی نااہلی ہے جب تک بڑی تعداد میں لوگوں کو ویکسین نہیں لگے گی وباء کا خطرہ برقرار ہے، اسد عمر کہتے ہیں حکومت ختم ہونے کی کہانی ہر3ماہ بعد دہرائی جاتی ہے، سردیوں میں بیماریوں کی طرح پی ڈی ایم بھی آجاتی ہے، یہ موسمی بیماری ہے فروری یا مارچ میں ویکسین لگ جائے گی، قیادت ٹھیک ہو تو نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔